Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اب وقت آگیا کہ حکومت معیشت کے لئے فیصلے کرے، مفتاح اسماعیل

وسائل کم ہیں، مہنگائی اور بیروزگاری بڑھ رہی ہے، سابق وزیرخزانہ
شائع 22 جنوری 2023 11:54am
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وسائل کم ہیں، مہنگائی اور بیروزگاری بڑھ رہی ہے، اب وقت آگیا کہ حکومت معیشت کے لئے فیصلے کرے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت مشکل معاشی حالات ہیں، ملک بھر کے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، حکومت کو تعلیم کی سہولت فراہم کرنے میں مشکلات ہیں۔

سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان میں پچھلے20سالوں سےقرض بڑھتاجارہا ہے، ہمیں ایک ملک سے قرض لے کر دوسرے کو واپس کرنا ہوتا ہے، رواں برس 21ارب ڈالر ادا کرنا ہیں، وسائل کم ہیں، مہنگائی اور بیروزگاری بڑھ رہی ہے، ہمیں پاکستان کے باہر اپنی مصنوعات بیچنی پڑیں گی، ہمیں زراعت کو بھی بڑھانا ہوگا، وقت آگیا ہے کہ لوگوں کو حقوق دیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی اس وقت عروج پر ہے، 20 سال میں ہم کوئی نجکاری نہ کرسکے، سرکاری ادارے اربوں کا نقصان کررہے ہیں، گردشی قرضہ 28 سو ارب سے تجاوز کرگیا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ وقت آگیا کہ حکومت اور قوم فیصلہ کرے، 8 کروڑ پاکستان مفلسی میں رہ رہے ہیں، اس لئے پاکستان نہیں بنایا تھا کہ لوگ مفلسی اور جہالت میں رہیں۔

PMLN

quetta

Miftah Ismail

press club

ex finance minister