Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب، خیبر پختونخوا میں انتخابات کا معاملہ: مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی بورڈ تشکیل

پارلیمانی بورڈ 32 ممبران پر مشتمل ہے، ذرائع
اپ ڈیٹ 21 جنوری 2023 12:11pm
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے پنجاب اورخیبر پختونخوا میں انتخابات کے معاملے پر پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی بورڈ 32 ممبران پر مشتمل ہے جس کی قیادت قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کریں گے جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف بھی پارلیمانی بورڈ میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ میں سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے ساتھ ہی احسن اقبال، خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ، میاں جاوید لطیف بھی بورڈ میں شامل ہیں۔

پارلیمانی بورڈ میں خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق بھی پارلیمانی بورڈ میں شامل ہیں جبکہ خیبر پختونخوا سے امیر مقام، مرتضی جاوید عباسی کو پارلیمانی بورڈ میںن شامل کی گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ انتخابات میں امیدواروں کا انتخاب اور پارٹی ٹکٹ تقسیم کرے گا۔

PMLN

خیبر پختونخوا

Politics Jan 21 2023