Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں مزید مہنگائی ہوگی، پاکستان سری لنکا بننے جا رہا ہے: عمران خان

بے روزگاری میں اضافے کے ساتھ صنعتیں بھی بند ہو رہی ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین
شائع 20 جنوری 2023 05:32pm
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — اسکرین گریب
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — اسکرین گریب

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پاکستان میں مزید مہنگائی ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

لاہور میں وکلاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملکی تاریخ میں اتنا بڑا معاشی بحران نہیں آیا، یہ قدرتی نہیں، بنایا گیا بحران ہے، پاکستان میں معاشی بحران پیدا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے پیسے دینے کا انکار کرتے ہوئے پاکستان کو پہلے اقدامات کرنے کا کہا ہے، میں نے ساڑھے 3 سال میں اتنے دورے نہیں کئے جتنے شہباز شریف نے 8 ماہ میں کئے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ بنگلادیش بھی پاکستان سے آگے نکل چکا ہے، ملکی تاریخ کے سب سے کم ذخائر رہ گئے ہیں، لہٰذا پاکستان سری لنکا بننے جا رہا ہے، آج ہمارے پاس ایل سی کھولنےکے پیسے بھی نہیں ہیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید مہنگائی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ روپے کی قدر گرنے سے ہر چیز مہنگی ہوگی، پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا جب کہ بے روزگاری میں اضافے کے ساتھ صنعتیں بھی بند ہو رہی ہیں۔

pti

economic crisis

imran khan

lahore

Sri Lanka