Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شہریوں کی گمشدگی کے فوری بعد مقدمہ درج کرنے کا حکم

جس علاقے سے شہری لاپتہ ہو، متعلقہ تھانے میں فوری مقدمہ درج کیا جائے، عدالت
شائع 20 جنوری 2023 10:16am
سندھ ہائیکورٹ فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
سندھ ہائیکورٹ فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران شہریوں کی گمشدگی کےفوری بعد مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کی۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے شہریوں کی گمشدگی کے فوری بعد مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جس علاقے سے شہری لاپتہ ہو، متعلقہ تھانے میں فوری مقدمہ درج کیا جائے۔

عدالت نے ایس ایچ او شاہ لطیف کو حکم دیا کہ لاپتہ میرعلی حیدرکی گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری حیدر علی کی فوری بازیابی کا حکم دے دیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ لاپتہ شہری منظور احمد گھر واپس آگیا ہے، گمشدگی کے دوران منطور احمد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

بعدازاں عدالت نے اسٹیل ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والے شہری منظور کی گمشدگی کی درخواست نمٹادی۔

missing person

Sindh High Court

sho shah latif