Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کی گرفتاری آئین اور قانون کے تحت ہوگی، رانا ثنا اللہ

ادارے تفتیش کر رہے ہیں گرفتاری بنتی ہوگی تو ضرور کیا جائے گا
شائع 20 جنوری 2023 09:21am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری حکومت نہیں کرے گی، آئین اور قانون کے تحت ہوگی، ادارے تفتیش کر رہے ہیں گرفتاری بنتی ہوگی تو ضرور کیا جائے گا۔

لندن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی کوئی چال نہیں تھی، 2 نمبری کی، پہلے کہا تھا اسمبلی نہیں توڑوں گا، پھر توڑ دی، پرویز الہٰی پر پھٹکار پڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے انتخابات میں ن لیگ کامیابی حاصل کرے گی، پنجاب اسمبلی میں ہمارے نمبر پورے ہیں، پنجاب کی انتخابی مہم میں نوازشریف شریک ہوں گے۔

وزیرداخلہ نے بتایا کہ ہوسکتا ہے پنجاب میں انتخابات 3ماہ میں نہ ہوں، مریم نواز پنجاب کی وزیراعلیٰ بن سکتی ہیں، مریم نواز اگلے ہفتے پاکستان واپس آرہی ہیں، ووٹ اورسپورٹ نوازشریف کی ہے، لوگ نوازشریف کو ووٹ دیں گے، شاہدخاقان عباسی پارٹی سے ناراض نہیں ہیں۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ صحافی کی گرفتاری ڈیٹا لیک ہونے کے الزام میں ہوئی ہے،کیسز کی تحقیقات ہورہی ہے۔

PMLN

london

Interior Minister

imran khan

Rana Sanaullah