Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز پنجاب کی وزیر اعلیٰ بن سکتی ہیں، رانا ثناء اللہ

پرویز الٰہی کی کوئی چال نہیں، دو نمبری تھی، ان پر پھٹکار پڑے گی، وزیر داخلہ
شائع 19 جنوری 2023 10:09pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پارٹی سینئر نائب صدر مریم نواز پنجاب کی وزیراعلیٰ بن سکتی ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پرویز الٰہی کی کوئی چال نہیں تھی، انہوں نے دو نمبری کی، پہلے کہا تھا اسمبلی نہیں توڑوں گا، پرویز الٰہی پر پھٹکار پڑے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب کے انتخابات میں ن لیگ کامیابی حاصل کرے گی، صوبے میں ہمارے پورے نمبر ہیں، ووٹ اور سپورٹ نواز شریف کی ہے، لوگ انہیں کو ووٹ دیں گے۔

پنجاب الیکشن تاخیر کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ پنجاب میں انتخابات تین ماہ میں نہ ہوں، البتہ مریم اگلے ہفتے پاکستان آرہی ہے اور وہ وزیراعلیٰ بھی بن سکتی ہیں۔

دوسری جانب قائد ن لیگ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو مشکلات سے باہرنکالنے کے لیے حکومت لی تھی، عمران خان کے 4 سال کا میرے 4 سال سے مقابلہ کرکے دیکھیں، ہمارے دور میں لوگ نسبتاً زیادہ خوشحال تھے۔

london

Nawaz Sharif

cm punjab

Maryam Nawaz

Rana Sanaullah

Chaudhry Pervaiz Elahi