مریم نواز کی وطن واپسی کی تاریخ میں تبدیلی
مریم نواز 27 جنوری کو لندن سے روانہ ہوں گی
مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر وچیف آرگنائز مریم نواز کی وطن واپسی کی تاریخ تبدیل ہوگئی ۔
مریم نواز 27 جنوری کو لندن سے روانہ ہوں گی اور ایک روز دبئی میں قیام کریں گی، جس کے بعد وہ 29 جنوری کو شام 4 بجے لاہور ائیرپورٹ پہنچے گی۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے تبدیل ہوتے سیاسی حالات میں فوری وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز وطن واپسی کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گی اور پارٹی رہنماں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گی۔
مریم نواز الیکشن کمپین اور نچلی سطح تک پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے ذمہ داران کو ٹاسک تفویض کریں گی۔
PMLN
london
پاکستان
Maryam Nawaz
lahore
lahore airport
مقبول ترین
Comments are closed on this story.