Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

این اے 193 ضمنی انتخاب: ن لیگ کا عمار لغاری کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ

عمار لغاری نے ڈی جی خان اور راجن پور میں فلاحی منصوبوں پر کام کیا
شائع 19 جنوری 2023 12:09pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

لاہور:مسلم لیگ (ن) نے این اے 193(راجن پور ون) سے عمار لغاری کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

نوجوان عمار لغاری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ ڈیرہ غازی خان میں ان کی زراعت کے شعبے اور عوامی بہبود کے لئے کام کی بنیاد پر کیا گیا۔

عمار لغاری اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، 2019 میں انہوں نے برطانیہ کی ممتاز سسیکس یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا، تعلیم مکمل کرنے کے بعد نوجوان عمار لغاری نے ڈیرہ غازی خان میں زراعت کے شعبے میں ماحول دوست جدید اور تخلیقی رجحانات متعارف کروائے جس سے علاقے میں زراعت کو ترقی ملی،انہوں نے ڈی جی خان اور راجن پور میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے باصلاحیت پڑھے لکھے نوجوانوں کو سیاسی عمل میں آگے لانے کی سوچ کے تحت عمار لغاری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ جعفر خان لغاری کی دسمبر 2022 میں وفات کے بعد این اے 193 کی یہ نشست خالی ہوئی تھی۔

لاہور:جعفر خان لغاری کی وفات کے بعد این اے 193 کی یہ نشست خالی ہوئی تھی۔

PMLN

lahore

rajanpur

party tickets

ammar laghari