Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 8 کا شیڈول فائنل، اعلان کل متوقع

پی سی بی آج پی ایس ایل فرنچائزز کے ساتھ حتمی مشاورت کرے گا
شائع 19 جنوری 2023 09:07am
پاکستان سپر لیگ فوٹو۔۔۔ فائل
پاکستان سپر لیگ فوٹو۔۔۔ فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے آٹھویں ایڈیشن کا شیڈول فائنل کر لیا گیا ہے، جس کا اعلان کل بروزجمعے کومتوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آج پی ایس ایل فرنچائزز کے ساتھ شیڈول کے حوالے سے حتمی مشاورت کرے گا۔

ملتان میں افتتاحی تقریب کے ساتھ ایونٹ کا آغاز 13فروری سے ہوگا، پہلے میچ میں قلندرز اور سلطانز ٹکرائیں گے، میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 19مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب کوئٹہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورپشاور زلمی کےدرمیان نمائشی میچ کا پلان بھی زیرغورہے۔

PCB

lahore

Pakistan Super League

8th edition

psl franchises

PSL8