Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

ایران کی پاک ایران سرحد پردہشتگردی کی شدید مذمت

اللہ تعالیٰ شہداء پررحمتیں نازل کرے، ایرانی سفارت خانہ
شائع 19 جنوری 2023 08:52am

پاکستان کے مطالبے کے بعد ایران نے بھی دہشت گرد کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔

ایرانی سفارت خانے کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ حملے میں شہید ہونے والوں پر اللہ تعالیٰ رحمتیں نازل کرے، دہشت گردی پاکستان اور ایران کے لیے مشترکہ درد ہے۔

بیان میں مزید کہا کہ دونوں ممالک اس مکروہ عمل کے متاثرین ہیں ایرانی سفارت خانہ شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز ہی بلوچستان کے ضلع پنجگورمیں پاک ایران بارڈر کے چوکاپ سیکٹر میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

دہشت گردوں کی جانب سے سرحد پر گشت کرنے والے سیکورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاکستان

Iran