Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز ایک ہفتے اور نواز شریف ایک ماہ میں پاکستان آرہے ہیں، گورنر پنجاب

رویز الہیٰ نے مجھ سے ملاقات میں کہا تھا وہ اسمبلی نہیں توڑنا چاہتے، بلیغ الرحمان
شائع 18 جنوری 2023 06:48pm
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان۔ فوٹو — فائل
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان۔ فوٹو — فائل

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ پارٹی سینئر نائب صدر مریم نواز ایک ہفتے اور قائد ن لیگ نواز شریف ایک میں وطن واپس آ رہے ہیں۔

لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کتے دوران بلیغ الرحمان نے کہا کہ نواز شریف ایک مہینے میں پاکستان آ رہے ہیں، ان کا استقبال کرنے خود ایئر پوٹ جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہیٰ نے مجھ سے ملاقات میں کہا تھا وہ اسمبلی نہیں توڑنا چاہتے اور اسمبلی نہ توڑنے پر عمران خان کو قائل کرلیں گے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعلیٰ پر اتفاق کے لئے کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکا، اس معاملے پر پرویز الہیٰ اور ملک احمد خان سے بات کی تاہم دونوں نے ایک دوسرے کے نام مسترد کر دیئے۔

Nawaz Sharif

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

governor punjab

Care Taker CM Punjab