Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قوم فیصلہ کرے گی کہ ملک کو اس نہج پر کس نے پہنچایا، گورنر خیبرپختونخوا

اب وقت ضائع نہ کریں اور اتفاق رائے سے ایک نام پر متفق ہوں، حاجی غلام علی
شائع 18 جنوری 2023 12:53pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا ہے کہ قوم فیصلہ کرے گی کہ ملک کو اس نہج پر کس نے پہنچایا، اب وقت ضائع نہ کریں اور اتفاق رائے سے ایک نام پر متفق ہوں، ہمیں معاشی اور سیاسی بحران کو ختم کرنا چاہیئے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی غلام علی نے کہا کہ میں نے وقت ضائع کرنے کے بجائے وقت بچایا، میں نے قوم کے 2 دن بچائے ہیں، پہلے بھی قوم کا بہت وقت ضائع ہوچکا ہے۔

گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ پہلے کہا تھا اسمبلی توڑنے کے بجائے جوڑنے کی بات کریں، وزیراعلیٰ گورنر ہاؤس میں ہیلی کاپٹر سے اترنے کے بعد بھی مجھ سے نہیں ملتے، وزیراعلیٰ اوراپوزیشن لیڈر سے اپیل ہے کہ وقت ضائع نہ کریں، نگراں وزیراعلیٰ کے لئے نام پر جلد اتفاق کرلیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک آئین کے تحت چلتا ہے، خواہش پر نہیں، الیکشن ہوں گے تو مدت 5 سال ہوگی، مجھ سے پہلے کوئی گورنر عوام کے پاس نہیں گیا، میں یہاں سے نکل کرعوام کے بیچ میں جاؤں گا۔

peshawar

Haji Ghulam Ali

governor kpk