پی ڈی ایم ٹولے کا مکمل بندوبست کریں گے، مسرت جمشید چیمہ
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلسل ناکامیوں کے بعد امپورٹڈ ٹولہ ملک سے کھلواڑ کرنے پر اتر آیا ہے، عمران خان نے ابھی سارے سیاسی پتے شو نہیں کیے، سیاسی یتیموں کو جلد بڑا سرپرائز دیں گے۔
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے دباؤ میں استعفے نہیں دئیے البتہ اسپیکر نے ضرور دباؤ میں چند استعفے منظور کیے، انتہائی معتبر عہدے پر براجمان راجہ پرویز اشرف کا منافقانہ عمل ان کے گلے کا طوق بنے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ٹولہ معاشی اور سیاسی دہشت گردوں کا امتزاج ہے، ان کا مکمل بندوبست کریں گے، مسلم لیگ (ن) میں تقسیم کا عمل شروع ہو چکا ہے، مختلف گروپس سامنے آئیں گے۔
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اعتماد کے ووٹ کی نوبت آنے سے پہلے موسم سرما میں اس ٹولے کے پسینے چھوٹ گئے ہیں،مولانا فضل الرحمان نے ضمنی انتخاب نہ لڑنے کا پیشگی اعلان کر کے پی ڈی ایم کی شکست تسلیم کرلی ہے۔
Comments are closed on this story.