Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچھ دیر بعد خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہو جائے گی، فواد چوہدری

نگراں وزیراعلیٰ دوہری شہریت یافتہ ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی رہنما
شائع 17 جنوری 2023 07:26pm
پی ٹی آئی رہنما لاہور میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔ فوٹو — اسکرین گریب
پی ٹی آئی رہنما لاہور میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔ فوٹو — اسکرین گریب

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اب سے کچھ دیر بعد خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اجلاس میں سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نتائج کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی بلدیاتی انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی، پیپلز پارٹی نے عوام کو انتخابات سے دور رکھنے کی کوشش کی، جب کہ راناثنا نے عوام کو ڈرایا کہ دھماکے ہو سکتے ہیں، ڈرانے سے ووٹنگ کی شرح تو کم ہونی تھی، البتہ نتائج تین دن میں نہیں آسکے، اگر ای وی ایم ہوتا تو الیکشن کے نتائج 10 منٹ میں آجاتے۔

اسمبلی تحلیل سے متعلق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کچھ دیر بعد خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہو جائےگی، وزیراعلیٰ محمود خان سمری گورنر کو بھجوا دیں گے، اُمید ہے امید ہے گورنر کے پی اس میں تاخیر نہیں کریں گے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ 26 نومبر کو عمران خان نے اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے دو حکومتوں کو ٹھوکر ماری، نگراں وزیراعلیٰ کے لئے نام گورنر کو بھیج دیئے ہیں جسے ن لیگ نے بھی سنجیدہ قرار دیا۔

نگراں وزیراعلیٰ دوہری شہریت یافتہ ہوسکتا ہے

سابق وفاقی نے پی ٹی آئی کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے نامزد ناصر کھوسہ سے پوزیشن سنمبھالنے کے لئے راضی ہونے کی بھی درخواست کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی ان سب چیزوں کے پیچھے ہیں جب کہ احمد نواز سکھیرا وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لے لیں گے، البتہ نگراں وزیراعلیٰ دوہری شہریت یافتہ ہوسکتا ہے اور آئین کے آرٹیکل 224 میں دوہری شہریت پر نا اہلی نہیں ہے۔

pti

imran khan

lahore

KPK Assembly

Fawad Chaudhary

Karachi Local Bodies Election 2023