Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عوام نے ووٹ کی طاقت سے نام نہاد مقبول لیڈروں کا پول کھول دیا ، بلاول بھٹو

ثابت ہوگیا پیپلزپارٹی سندھ کی سب سے بڑی جماعت ہے، چیئرمین پی پی پی
شائع 17 جنوری 2023 03:05pm
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے نام نہاد مقبول لیڈروں کا پول کھول دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد باضابطہ ثابت ہوگیا پیپلزپارٹی سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کی واحد سب سے بڑی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے جیالے امیدواروں کو ووٹ دے کر منتخب کیا ہے اور جیتنے والے تمام جیالے امیدواروں کی ذمہ داری ہے وہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق کی زنجیر ہے اور کراچی میں پی پی پی کی جیت پورے ملک کی فتح ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد کی ترقی کے لئے تمام سیاسی اکائیوں کا مل کر کام کرنا عوام کی خوش حالی کی وجہ بنے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام نے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو منتخب کرکے سندھ حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، جئے بھٹو کے نعروں سے گونجتے کراچی اور حیدرآباد نے نفرت کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیا ہے۔

ECP

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Sindh High Court

Karachi Local Bodies Election 2023