Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان جونیئر لیگ کے واجبات کلیئر کردیے گئے

رمیز راجہ نے لیگ کی مد میں 4 اعشاریہ 3 ملین ڈالرز کا نقصان پہنچایا
شائع 17 جنوری 2023 01:47pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ پی سی بی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جونیئر لیگ کے واجبات کلیئر کردیے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن شکیل شیخ کے مطابق سابق چیئرمین رمیز راجہ نے پہلی پاکستان جونیئر لیگ کرائی اور لیگ کے واجبات کی ادائیگیاں نہیں کی تھی، جن میں غیرملکی کھلاڑیوں، مینٹورز اور لوکل پلیئرز کے واجبات شامل تھے۔

کرکٹ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی ہدایت پر اب تمام ادائیگیاں کردی گئی ہیں۔

شکیل شیخ نے بتایا کہ رمیز راجہ کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے بورڈ کو جونیئرلیگ کی مد میں 4اعشاریہ 3ملین ڈالرز کا نقصان ہوا جبکہ رمیز راجہ نے اپنے استعمال کےلئے پی سی بی کے خزانے سے بلٹ پروف گاڑی بھی خریدی تھی۔

PCB

lahore

ramiz raja

pakistan junior league

shakeel sheikh