Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر، اپوزیشن کی جانب سے تاحال کوئی نام سامنے نہ آسکا

آج رات گورنر کی طرف سے نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کا اختیار ختم ہوجائے گا
شائع 17 جنوری 2023 01:33pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقررکے معاملے پر اپوزیشن کی طرف سے تاحال کوئی نام سامنے نہ آسکا، آج رات 10 بج کر 10 منٹ پر گورنر کی طرف سے نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کا اختیار ختم ہوجائے گا۔

نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے لئے اپوزیشن نے ابھی تک اپنے نام نہ تو گورنر کو بھیجے ہیں اور نہ ہی ابھی متفقہ نام پر اتفاق ہوا ہے،اگر متفقہ نام پر اتفاق ہوجاتا ہے تو حکومت اور اپوزیشن کے متفقہ نام پر گورنر پنجاب نگران وزیر اعلی کا تقرر کریں گے۔

آج رات تک متفقہ نام نہ آیا اور نگران وزیر اعلیٰ کا تقرر نہ ہوا تو معاملہ اسپیکر کی کمیٹی میں جائے گا۔

اسپیکر حکومت اور اپوزیشن کے 3،3ناموں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیں گے جو 3دنوں میں نگران وزیر اعلیٰ کے نام کا متفقہ فیصلہ کرے گی۔

اسپیکر کمیٹی بھی متفقہ نام فائنل نہ کرسکی تو معاملہ الیکشن کمیشن میں جائے گا جو 2روز میں وزیر اعلیٰ کا تقرر کردے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اور حکومتی کمیٹی کا متفقہ نام پر اتفاق ہونا مشکل نظر آرہا ہے ۔

ECP

cm punjab

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

Care Taker CM Punjab