Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

متحدہ عرب امارات میں اہلیہ کی تصاویربنانے کا جنون مہنگا پڑا، جُرمانہ عائد

دبئی میں شوہر کے جنون سے بیزار خاتون عدالت پہنچ گئی
شائع 17 جنوری 2023 10:50am
تصویر: گلف نیوز
تصویر: گلف نیوز

متحدہ عراب امارات میں شوہر کے جنون کی حد تک فوٹو گرافی کے شوق سے بیزار خاتون عدالت پہنچ گئی۔ خاتون کا موقف سُن کر شوہرکو جرمانے کے ساتھ ساتھ وکیل کی فیس بھی دینا پڑگئی۔

الامارات الیوم کے مطابق دبئی کی عدالت میں اپنی نوعیت کےمنفرد کیس کی سماعت ہوئی جہاں یورپی خاتون نے اپنے ہی شوہرکی جانب سے اپنی نجی زندگی میں شدید مداخلت کی شکایت درج کروائی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ میرا خاوند جنون کی حد تک فوٹوگرافی کا شوق رکھتا ہے کہ نامناسب حالات میں بھی تصاویرلینے سے بازنہیں آتا۔

عدالت میں خاتون نےکہا کہ، ’تصاویرکھینچنے کا یہ شوق غصے اوررونے کی صورت میں بھی برقراررہتا ہے، اسے کئی بار زبانی اور موبائل پیغام بھیج کر بھی منع کرچکی ہوں لیکن اس کےباجود وہ یہ سب اپنا اختیار سمجھتے ہوئے کررہا ہے۔‘

خاتون کے مطابق شوہر نے گھرمیں جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے ہوئے ہیں اور استفسار پرکہتا ہے کہ گھریلو عملے کی نگرانی کے لیے ہیں، میں اگریہ کیمرے بند کردوں تو وہ ناراض ہوجاتا ہے۔

شوہرنے ان الزامات پر اپنے موقف میں کہا کہ اہلیہ ذاتی اختلافات کے باعث دروغ گوئی سے کام لے رہی ہے۔

دوسری جانب دبئی پولیس کے ماتحت فوجداری شواہد کے ادارے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شوہر کے موبائل کی میموری میں اہلیہ کی ہی تصاویرموجود ہیں۔

الزام ثابت ہوجانے پرعدالت نے شوہرکے خلاف 5 ہزار درہم جرمانہ عائد کرتے ہوئے اسے وکیل کی فیس بھی ادا کرنے کا حُکم دیا۔

dubai

Dubai Court

Photography