Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عبدالطیف آفریدی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، ملک بھر کی بار کونسل میں ہڑتال

عبدالطیف آفریدی کی نماز جنازہ آج پشاور میں ادا کی جائے گی
اپ ڈیٹ 17 جنوری 2023 11:49am
لطیف آفریدی فوٹو۔۔۔۔ فائل
لطیف آفریدی فوٹو۔۔۔۔ فائل

سینئر قانون دان عبدالطیف آفریدی کی نمازجنازہ بڈھ بیر پشاور میں ادا کردی گئی۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عبدالطیف آفریدی کے قتل کے خلاف ملک بھر کی بار کونسل میں آج ہڑتال ہے۔

عبدالطیف آفریدی کی نماز جنازہ میں چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ اوروفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ سمیت وکلاء اور عزیز واقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

لطیف آفریدی کے قتل کے خلاف پاکستان بارکونسل اور اسلام آباد بارکونسل کی کال پرہڑتال کی جارہی ہے، وکلا آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عبدالطیف آفریدی قتل کے خلاف جزوی ہڑتال ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلاء صرف ہنگامی نوعیت کےکیسزمیں پیش ہورہے ہیں۔

گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ بار روم میں عبدالطیف آفریدی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

فائرنگ کرنے والے ایڈووکیٹ سمیع آفریدی شخص کو موقع پر ہی گرفتارکرلیا گیا تھا۔

۔

peshawar

Supreme Court Bar Association

Latif Afridi

pakistan bar council

islamabad bar council