Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

محکمہ قانون و پارلیمانی امور کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا
شائع 15 جنوری 2023 12:03pm
پنجاب اسمبلی فوٹو۔۔۔۔ فائل
پنجاب اسمبلی فوٹو۔۔۔۔ فائل

حکومت پنجاب نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ قانون و پارلیمانی امور کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کورات 10بج کر 10منٹ پر تحلیل ہوئی، اسمبلی توڑنے کی سمری 12 جنوری کو وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے گورنر پنجاب کو بھیجی گئی ۔

ن لیگ کا لیڈر ملک سے مستقل طور پر بھگوڑا ہوچکا ہے، مسرت جمشید چیمہ

دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ‏پنجاب اسمبلی تحلیل ہوچکی ہے اور اب 90 روز میں الیکشن کا انعقاد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سیاسی میدان میں تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکتی، (ن) لیگ کا لیڈر ملک سے مستقل طور پر بھگوڑا ہوچکا ہے، نواز شریف باقی زندگی الطاف حسین کے ساتھ لڈو کھیل کے گزارے گا۔

مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ انشاءاللہ اب پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔

Nawaz Sharif

lahore

punjab assembly

Chaudhry Pervaiz Elahi

Musarrat Jamshed Cheema