Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایرانی نائب وزیردفاع علی رضا کو پھانسی دے دی گئی، ایرانی میڈیا

ایران نے برطانیہ کے لیے جاسوسی کے الزام پر پھانسی دی
شائع 14 جنوری 2023 02:21pm
سابق نائب وزیر دفاع علی رضا اکبری - تصویر/ روئٹرز
سابق نائب وزیر دفاع علی رضا اکبری - تصویر/ روئٹرز

ایران نے سابق نائب وزیر دفاع علی رضا اکبری کو برطانیہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں پھانسی دے دی ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایران نے اپنے نائب وزیردفاع کو جاسوسی کے الزام میں موت کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد انہیں پھانسی دے دی ہے، جو برطانوی نژاد ایرانی شہری تھے۔

علی رضا اکبری نے 1980 کی دہائی میں ایران عراق جنگ کے بعد سے وہ علی شمخانی کے قریبی ساتھی رہے تھے، جو اُس وقت ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری تھے۔

انہوں نے نائب وزیر دفاع کے طور پر خدمات انجام دیں، جب علی شمخانی 1997 سے 2005 تک وزیر تھے، جو اصلاح پسند صدر محمد خاتمی کی انتظامیہ کا حصہ تھے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے نشر کی گئی ایک ویڈیو میں کیپشن کے مطابق علی رضا اکبری سن 2008 میں قلیل وقت کے لئے حراست میں رہنے کے بعد ضمانت پر رہا ہوتے ہی برطانیہ چلے گئے تھے۔

Iran

uk

Alireza Akbari