Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شان ٹیٹ کے لیے شاہنواز دھانی کا جذباتی الوداع

بولنگ کوچ سیریز میں شکست کے نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ واپس روانہ
شائع 14 جنوری 2023 11:22am
شاہنواز دھانی/آفیشل ٹوئٹر ہینڈل
شاہنواز دھانی/آفیشل ٹوئٹر ہینڈل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ’ہنس مکھ‘ فاسٹ بولرشاہنوازدھانی نے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کو جذباتی الوداع کہا جو سیریزمیں شکست کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ واپس روانہ ہوچکے ہیں۔

پاکستان کو گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 2-1 سے سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد کوچ ثقلین مشتاق اور ان کی ٹیم کی مدت ملازمت بھی ختم ہوچکی ہے۔

دھانی نے ٹوئٹرپرشان ٹیٹ کے ساتھ دلکش تصاویرشیئرکرتے ہوئے ان سے اپنی جذباتی وابستگی کا اظہارکیا۔

فاسٹ بالرنے اپنی ٹویٹ میں دل شکستہ ایموجی کے ساتھ لکھا، ’ مسکراہٹیں لانے والا ایک دوست، گزشتہ رات آنکھوں میں آنسو چھوڑ کر چلا گیا۔ ’

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بطوربولنگ کوچ شان ٹیل کا کنٹریکٹ 9 فروری کو ختم ہو رہا ہے۔ اس لحاظ سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز ان کی آخری سیریز تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین نجم سیٹھی فی الحال شان ٹیٹ کے کنٹریکٹ کی تجدید پرغور نہیں کررہے ہیں۔

cricket

New Zealand

پاکستان

shahnawaz dhani

PAK V NZ

Shaun Tait