Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی

281 رنز کا نیوزی لینڈ نے 49ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا
اپ ڈیٹ 14 جنوری 2023 12:26am
فوٹو — آئی سی سی
فوٹو — آئی سی سی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر سیریز 1-2 سے سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی جس میں قومی ٹیم مقرر اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 280 بنا سکی۔

گرین شرٹس کی جانب سے فخر زمان 101، محمد رضوان 77 اور آغا سلمان 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دوسری جانب بولنگ میں کیویز کپتان ٹم ساؤتھی تین، فرگوسن دو اور مائیکل بریس ویل ایک وکٹ لینے میں ہوئے۔

پاکستان کا 281 رنز کا نیوزی لینڈ نے 49ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور پاکستان کو اسی کے گھر میں شکست دیکر سیریز جیت لی۔

بیٹنگ میں مہمان ٹیم کی جانب سے گلین فلفس ناقابل شکست 63، کین ولیئمسن 53 اور ڈیون کانوے 52 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔

جب کہ گیند بازی میں قومی ٹیم کے محمد وسیم، محمد نواز دو، دو اور آغا سلمان ایک وکٹ کھلاڑی کو پویلیئن کی راہ دکھا سکے۔

خیال رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں مہمان ٹیم نے گرین شرٹس کو ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کرلی تھی۔

New Zealand

پاکستان

karachi

TOSS

PAK V NZ