Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

پی سی بی کا بابراعظم کو صرف ایک فارمیٹ کا کپتان رکھنے پر غور

ہوم سیزن کے اختتام پر پی سی بی ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لے گا
شائع 13 جنوری 2023 12:05pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے بابراعظم کوصرف ایک فارمیٹ کا کپتان رکھنے پرغور کررہا ہے ۔

غیرملکی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ہوم سیزن کے اختتام پر پی سی بی ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لے گا۔

ہوم سیزن میں مایوس کن نتائج کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت اور ٹیم منیجمنٹ میں تبدیلیاں متوقع ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ تینوں فارمیٹ کے لیے الگ الگ کپتان بنانا چاہتا ہے، بورڈ بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ کا کپتان رکھنے پر غور کر رہا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایس ایل 8 کے بعد تینوں فارمیٹ میں قیادت کا فیصلہ کیا جائے گا، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کے معاہدے کی مدت بھی فروری میں مکمل ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ آنے والے چند روز میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بہت سے اہم فیصلے متوقع ہیں جس میں کپتان، کوچنگ اسٹاف اور مستقل چیف سلیکٹر کی تقرری بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے شان مسعود کو ون ڈے ٹیم کا نائب کپتان بنانےکا فیصلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جبکہ تینوں فارمیٹ کا کپتان ہونے کی وجہ سے بابر اعظم کا اثر و رسوخ بہت زیادہ بڑھ گیا تھا اس لیے بورڈ نے ان کا بوجھ اور اثر و رسوخ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر سے شکست ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ حال ہی میں انگلینڈ نے بھی پاکستان کو 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ شکست دی تھی۔

babar azam

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

captancy