قانونی رکاوٹ نہ ہوئی تو پنجاب اسمبلی کل تحلیل ہوجائے گی، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کوئی قانونی رکاوٹ نہ ہوئی توکل (آج) پنجاب اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ قومی الیکشن ہمارا مقصد ہیں اورہم اسی کی جانب بڑھیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے واضح کیا کہ ، ’ہم اپنے ایجنڈے پر کاربند ہیں، اب اگرکوئی قانونی رکاوٹ نہ ہوئی تو کل پنجاب اسمبلی تحلیل ہو جائے گی، پھر اسکے ساتھ کے پی اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔‘
واضح رہے کہ چوہدری پرویزالہی رات گئے 186 اراکین کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیابی کے بعد وزیراعلی پنجاب کے منصب پر برقرارہیں۔
گزشتہ شب 12 بجے کے بعد اسپیکرنے ایک بارپھرپنجاب اسمبلی کی کارروائی کا آغازکیا تھا، پرویزالہیٰ پر اعتماد کی قرارداد کے حق میں 186 ووٹ آئے۔ قرارداد میاں اسلم اور راجا بشارت کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔
Comments are closed on this story.