Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم کے دھڑوں کو ایک کرنے کے لئے فائنل راؤنڈ شروع

رہنما آج شام ساڑھے 4 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے
شائع 12 جنوری 2023 08:36am
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

ایم کیو ایم کے دھڑوں کو ایک کرنے کے لئے فائنل راؤنڈ شروع ہوگیا، رہنما آج شام ساڑھے 4 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

پی ایس پی نے بھی آج شام کو جنرل ورکرز اجلاس طلب کر لیا۔ ایم کیوایم بحالی کمیٹی نے بھی آج دوپہر کارکنوں کو بلالیا۔

تینوں جماعتوں کے کارکن ریلیوں کی صورت میں بہادر آباد پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں: گورنر ہاؤس میں اہم بیٹھک، فاروق ستار، ایم کیوایم اور پی ایس پی کے انضمام کا فارمولا طے

ذرائع کے مطابق کس کو کیا عہدہ ملے گا؟ فارمولہ طے کرلیا گیا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال سینئر ڈپٹی کنوینر ہوں گےجبکہ انیس قائم خانی رابطہ کمیٹی ڈپٹی کنوینر ہوں گے۔

پی ایس پی اور فاروق ستار گروپ کے لوگوں کو بھی رابطہ کمیٹی میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، دونوں گروپوں کی تنظیمی عہدیداروں کی ایڈجسٹمنٹ بھی جلد کرلی جائیں گی۔

karachi

MQM

PSP

mustafa kamal

Khalid Maqbool Siddiqui

Farooq Sattar