Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں سی ٹی ڈی، پولیس کا آپریشن، 4 مبینہ دہشتگردوں گرفتار

دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار زخمی
شائع 11 جنوری 2023 12:19pm
تصویر/ خیبر پختونخوا پولیس
تصویر/ خیبر پختونخوا پولیس

کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں آپریشن کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ہے۔

فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی اہلکار بھی زخمی ہوا، جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا اور شناخت ابھی نہیں ہوسکی۔

اس سے قبل سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت گوجرانولہ، ساہیوال کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد گرفتارکیا ہے جن کا تعلق کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

CTD