Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈکیتی کے دوران دو خواتین کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

اہلخانہ ملزمان کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں کے باعث چپ رہے، پولیس
شائع 10 جنوری 2023 06:11pm
فوٹو — آج نیوز
فوٹو — آج نیوز

فیصل آباد کے علاقے روشن والا میں ڈکیتی کی واردات کے دوران دو خواتین کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق یکم جنوری کو روشن والا کے گاؤں چک 242 رب دسوہہ میں بابر علی کے ڈیرے پر لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کے 6 رکنی گروہ نے دو خواتین کو زیادتی کا بھی نشانہ بنایا جب کہ اہلخانہ ملزمان کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں کے باعث چپ رہے۔

متاثرہ اہلِ خانہ نے مقدمے کے اندراج کے لئے تھانے کا رخ کیا تو پولیس کی طرف سے حسب معمول زیادتی کا ذکر گول کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ پولیس نے بعد میں ڈکیتی کے ساتھ زیادتی کی دفعہ بھی پہلی ضمنی میں ایزاد کر لی ہے۔

اس ضمن میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سنگین وقوعہ کو چھپانے والے ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے گی جب کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Faisalabad

Robbery

Punjab police

Rape Case