رانا ثنا اللہ، عطا تارڑ کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکنے پر ہنگامہ آرائی
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا جس پر ہنگامہ آرائی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ تاہم دونوں وزرا اسمبلی میں داخل ہوگئے۔۔
لیگی رہنما رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ پنجاب اسمبلی پہنچے تو سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں داخل ہونے سے روک دیا۔
سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ گاڑی گیٹ پر کھڑی ہوگی، سینئر حکام نے ہدایات جاری کی وزرا اندر نہیں جاسکتے۔
پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکنے پر عطا اللہ تارڑ غصے میں آگئے، ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے گیٹ کھول دیا، عطا تارڑ حفاظتی رینجرز کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں داخل ہو گئے۔
وزرا کو روکنے پر لیگی ارکان اور سیکیورٹی اسٹاف آمنے سامنے آگئے۔ اسمبلی گیٹ بند ہونے پر زبردستی گیٹ کھولا،رانا ثنا کی گاڑی اسمبلی میں داخل کروادی
عطاتارڑ نے کہا کہ آج کہا گیا وفاقی وزرا پنجاب اسمبلی نہیں آ سکیں گے، یہ وزرا ءکو کیسے روک سکتے ہیں، رانا ثنا اللہ بھی آئیں گے اور دیگر لیڈران بھی آئیں گے ۔
دوسری جانب فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ غنڈہ گردی کرنا راناثنا کا شوق ہے۔
پنجاب اسمبلی کے ترجمان نے کہا کہ کسی وفاقی وزیر کی اسمبلی داخلے پر کوئی پابندی نہیں، وزرا کو روکنے کا غلط تاثر دیا جارہا ہے۔
Comments are closed on this story.