Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں گورنر راج کا امکان پیدا ہوگیا ہے، رانا ثناء اللہ

ن لیگ الیکشن جیت کر ترقی کے سفر کو آگے بڑھائے گی
اپ ڈیٹ 10 جنوری 2023 04:30pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاپولر شپ کا ڈراما 3 ماہ میں انجام کو پہنچے گا، عمرانی ٹولے کا مکروہ چہرہ قوم کو دکھائیں گے، ن لیگ الیکشن جیت کر ترقی کے سفر کو آگے بڑھائے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پوری دنیا پاکستان کی اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، توقعات سے بڑھ کر دنیا نے پاکستان کی مدد کی، یہ مدد پاکستان، وزیراعظم اور اتحادی حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے، یہ ڈیفالٹ مہم چلانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ 11 ارب ڈالرز میں شاید آج مزید اضافہ ہوگا، 11 ارب ڈالرز گرانٹ ہیں قرضہ نہیں، یہ رقم پاکستان کو تباہی سے نکالنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمرانی ٹولے کی جعلی پاپولیرٹی کا ڈرامہ انجام کو پہنچے گا، ن لیگ الیکشن جیت کر ترقی کے سفر کو آگے بڑھائے گی، پوری قوم کو مبارک، پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

پنجاب اسمبلی کی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا ہمارے نمبر 186 ہیں، ہمارے نمبر 179 ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی آنے سے روکنا غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہوگا، انہیں اعتماد کا ووٹ ہر قیمت پر لینا پڑے گا، غیر قانونی عمل کرتے ہیں تو خود ہی خسارے میں رہیں گے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں، اس صورتِ حال میں گورنر راج کا بھی امکان پیدا ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کہتا ہے الیکشن کراؤ، الیکشن الیکشن کی رٹ لگا رہا ہے، اگر عمران خان الیکشن میں کامیاب ہوا تو ملک میں تباہی ہوگی، انتقامی کارروائیاں کرے گا، جو ساڑھے چار سال کیا وہی کرے گا، الیکشن میں ناکام ہوگا تو رزلٹ تسلیم نہیں کرے گا، گند کرے گا، ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں معاشی استحکام پیدا کیا جائے۔

Interior Minister

imran khan

Rana Sanaullah

lahore