Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’باعزت قوم کو بھکاری کہنے والے الیکشن میں تاریخی شکست کھائیں گے‘

امپورٹڈ حکومت کو ہر صورت الیکشن کا اعلان کرنا ہوگا، مسرت جمشید چیمہ
شائع 10 جنوری 2023 10:02am
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو ہر صورت الیکشن کا اعلان کرنا ہوگا، باعزت قوم کو بھکاری کہنے اور بنانے والے الیکشن میں تاریخی شکست کھائیں گے۔

مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہےکہ ‏پاکستان تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنی عددی اکثریت اور نمبرز ثابت کر دیے ہیں،پی ٹی آئی اور ق لیگ کا بہترین ورکنگ ریلیشن قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے اتحاد کے خلاف پروپیگنڈا سراسر بے بنیاد ہے،چوہدری پرویز الہٰی صاحب کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب تحریک انصاف کا بھرپور اعتماد حاصل ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ ‏آج عوام کا بنیادی مسئلہ روٹی اور باعزت روزگار ہے لیکن وفاقی حکومت کی ساری توجہ سازشوں، عیاشی اور لوٹ مار پر ہے۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو ہر صورت الیکشن کا اعلان کرنا ہوگا،غاصب حکمرانوں کو عوام اب مزید برداشت نہیں کرسکتی۔

lahore

punjab assembly

Chaudhry Pervaiz Elahi

Musarrat Jamshed Cheema

spokeswomen punjab government