Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوزی لینڈ کیخلاف جیت کے بعد شاہد آفریدی کا قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام

عبوری چیف سلیکٹر نے اپنی ٹویٹ میں کیا کہا؟
شائع 10 جنوری 2023 09:47am
فوٹو۔۔۔۔۔ پی سی بی ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔ پی سی بی ٹوئٹر

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے بعد عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے ٹیم کے لئے تعریفی ٹوئٹ کردی۔

کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی فتح کے بعد عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد خان آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ شاندار کوشش اور کارکردگی پر بابر اعظم اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج ہم نے کھیل کے ہر شعبے میں نیوزی لینڈ کو آؤٹ کلاس کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم ، نسیم شاہ ، اسامہ میر ، حارث سہیل اور محمد رضوان کے لئے بڑا دن ہے، فخرزمان نے بھی اچھا آغاز فراہم کیا، امید ہے ہم دوسرے میچ میں بھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں گرین شرٹس نے کیویز کو 6 وکٹوں سےشکست دی تھی۔

PCB

karachi

Shahid Afridi

odi series

PAK V NZ