بارش کب اور کہاں ہوگی، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔
محمکہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں موسم سرد، خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشترعلاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے، کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور چمن میں بارش کاامکان ہے ،اس کے علاوہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدیدسردرہےگا۔
دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم، موٹرویز مختلف مقامات سے بند
دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب میں آج بھی دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں،ہرطرف دھند کا راج ہے، جس کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی۔
جلالپور پیروالا، رائے ونڈ اور شرقپور میں دھند ہی دھند ہے، جس کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا۔
دھند کے باعث ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ دھند ختم ہوتے ہی موٹرویز کھول دیے جائیں گے۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی کہ غیر ضروری سفرسے گریز کریں۔
Comments are closed on this story.