Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہنگائی اور آٹے کی قلت، خیبر پختونخوا کی تین بڑی جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف سڑکوں پر

ایک دوسرے پر مہنگائی اور آٹے کی قلت کا ذمہ دار ہونے کا الزام
شائع 09 جنوری 2023 07:23pm

مہنگائی اور آٹے کی قلت کے خلاف خیبر پختونخوا کی تین بڑی جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف سڑکوں پر آگئیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاقی حکومت کے خلاف، جمیعت علماء اسلام (ف) نے پختونخوا حکومت کے خلاف اور جماعت اسلامی نے صوبائی اور وفاقی دونوں حکومتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

خیبرپختونخوا کی حکمران جماعت نے مہنگائی کے خلاف صوبے بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، جو 31 جنوری تک جاری رہے گا۔

پی ڈی ایم حکومت کا حصہ اور اہم اتحادی جمیعت علمال اسلام (ف) کی کال پر خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف پشاور میں مظاہرہ کیا گیا۔

جماعت اسلامی کے مظاہرین نے ملک میں جاری حالات کا ذمہ دار صوبائی اور وفاقی دونوں حکومتوں کو ٹھہرا دیا۔

عوام روٹی کے ایک ایک نوالے کے لئے دکانوں اور سرکاری آٹے کے ٹرکوں کے سامنے ذندگی کی بازی ہار رہے ہیں، لیکن صوبائی اور وفاق کی حکمران جماعتیں سیاسی پاور شو دکھانے میں مصروف ہیں۔

pti

KPK

Jamat e Islami

JUIF

Flour Shortage

Pakistan Inflation