پی ایس ایل 5 میں کروڑوں کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
پاکستان سپر لیگ کا جادو تو ہر طرف سر چڑھ کر بول رہا ہے مگر بہتی گنگا میں خوب ہاتھ بھی صاف ہونے لگے۔
پاکستان سپرلیگ میں بے ضابطگیوں کا سلسلہ رک نہ سکا، پی ایس ایل کے 5ویں ایڈیشن میں کروڑوں کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
پی ایس ایل 5 میں90 کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے،دستاویز کے مطابق پانچوں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب پر24 کروڑسے زائد اخراجات کیے گئے۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ افتتاحی تقریب کے لئے پیشگی ادائیگیاں کی گئیں ، سیکیورٹی کے لئے نجی کمپنی کو2کروڑ 70 لاکھ پیشگی ادائیگی گی گئی ، میچزکی براہراست سہولت کے لئے18کروڑسےزائد ادائیگیاں بھی شفاف نہیں۔
دستاویز کے مطابق پانچویں ایڈیشن کے لئے خلاف ضابطہ افسران کی اضافی تقرریاں کی گئیں ، تشہیر کے لئے خلاف ضابطہ 6 کروڑ روپے سے زائد اخراجات کیے گئے ۔
Comments are closed on this story.