Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

گھوٹکی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

ابتدائی پیداوار کا تخمینہ یومیہ51لاکھ مکعب فٹ گیس ہے
شائع 09 جنوری 2023 11:00am
گیس دریافت بڑی کامیابی ہے، کمپنی - تصویر/ کینوا
گیس دریافت بڑی کامیابی ہے، کمپنی - تصویر/ کینوا

ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے گھوٹکی میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا ہے۔

کمپنی کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس دریافت ہوئی ہے اور ابتدائی طور پر یومیہ51 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

گھوٹکی میں کنویں کی ایک ہزار15 میٹر تک کھدائی کی گئی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ گھوٹکی کی یہ گیس دریافت بڑی کامیابی ہے اور اس سے پہلے بھی گھوٹکی میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہو چکے ہیں۔

sindh

natural gas

Ghotki

Natural Resources