سستا آٹا لینے کیلئےآنے والا 9 بچوں کا باپ بھیڑ میں دب کر جاں بحق
میرپورخاص میں سستا آٹا لینے کیلئے آنے والا 9 بچوں کا باپ بھیڑ میں دب کر جاں بحق ہوگیا۔
ورثاء نے لاش پریس کلب کے سامنے رکھ کر احتجاج شروع کردیا۔
مظاہرین اور ورثاء نے محکمہ خوراک اور ملز مالکان پر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں آٹے کے بحران نے وزیرِاعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو بھی پریشان کردیا۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری فوڈ اور ڈائریکٹر کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوٹہ بڑھایا، امدادی قیمت بڑھائی پھر بھی یہ حال کیوں ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام آٹے سے پریشان ہیں اور واویلا کر رہے ہیں، ہم نے لوگوں سے گُڈ گورننس کے وعدے کر رکھے ہیں، آپ دفتروں میں بیٹھے کیا کارکردگی دکھا رہے ہیں۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے ہدایت کی کہ آٹے کی فراہمی کو فوری معمول پر لایا جائے۔ جس کے بعد ڈائریکٹر فوڈ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلا لیا۔
Comments are closed on this story.