Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے شہر بڑی تباہی سے بچ گئے، 5 دہشتگرد گرفتار

دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، سی ٹی ڈی حکام
شائع 07 جنوری 2023 01:45pm
دہشتگرد تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل، حکام - تصویر/ فائل
دہشتگرد تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل، حکام - تصویر/ فائل

کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت گوجرانولہ، ساہیوال کو بڑی تباہی سے بچالیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد گرفتارکیا ہے جن کی شناخت انعام الحق ، مسکین اللہ ، واحد خان ، شیر نقیب، شاہ ولی کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے جن کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ، خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد کیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے گرفتاردہشت گرد کے خلاف 4 مقدمات درج کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایک ہفتے کے دوران 526 کومبنگ آپریشن کیے ہیں۔

حکام کے مطابق کومبنگ آپریشنزمیں 130 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا اور 21 ہزار 227 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

punjab

CTD

TTP

Terrorist