Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جمرود بازار کے قریب اسکول وین اور ٹرک میں تصادم، 20 طلباء زخمی

زخمی طلباء کو جمرود اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس
شائع 07 جنوری 2023 10:34am

ضلع خیبرمیں اسکول وین اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوگیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جمرود بازار کے قریب نجی اسکول وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 25 اسکول طلباء زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے جمرود اسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمیوں میں 5 کی حالت تشویشناک تھی، جنہیں مزید طبی امداد کے لئے پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا۔

خیبر پختونخوا

Road Accident