Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنے کا کیس: سندھ ہائیکورٹ کا عبوری تحریری حکم نامہ جاری

سندھ حکومت نے الیکشن شیڈول کے بعد کیے جانے والے تمام تبادلے واپس لے لیے
شائع 05 جنوری 2023 12:08pm
سندھ ہائیکورٹ فوٹو۔۔ فائل
سندھ ہائیکورٹ فوٹو۔۔ فائل

سندھ ہائیکورٹ نے ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنے کے کیس میں عبوری تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔

سندھ ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے بعد ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنے کے کیس پر سماعت ہوئی ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری نجم احمد شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری نجم احمد شاہ نے سندھ ہائیکورٹ کو بتایا کہ سندھ حکومت نے الیکشن شیڈول کے بعد کیے جانے والے تمام تبادلے واپس لے لیے ہیں۔

عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل نے تمام تقرریاں اور تبادلے واپس لینےکی یقین دہانی کروائی تھی، 10جنوری تک حقائق سے آگاہ کیا جائے، آئندہ سماعت پرچیف سیکریٹری، سیکریٹری بلدیات کا ذاتی حیثیت میں آنا ضروری نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹرزکی تقرریاں واپس نہ لینے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ حکومت کو تیسری بار خط لکھا۔

local bodies election

administrator karachi

Sindh government

Sindh High Court