Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

آؤٹ یا ناٹ آؤٹ: سرفراز احمد متنازع امپائرنگ کا شکار

ایسے حالات میں، امپائر عام طور پر شک کا فائدہ دیتے ہیں۔ تاہم سرفراز کے معاملے میں انہیں آؤٹ کر دیا گیا۔
شائع 04 جنوری 2023 04:36pm

پاکستان کے وکٹ کیپر اور بلے باز سرفراز احمد بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران متنازع امپائرنگ کا شکار ہو گئے۔

پینتیس سالہ بلے باز نے اپنی 109 گیندوں کی اننگز میں 10 چوکے لگا کر 78 رنز بنائے۔ اننگز کے 100ویں اوور میں اس وقت تنازعہ کھڑا ہوا جب تھرڈ امپائر احسن رضا نے سابق کپتان کو اسٹمپ پر آؤٹ دیا۔

واضح طور پر سرفراز کے کریز سے باہر ہونے کا کوئی ثبوت نہیں دکھایا گیا، حالانکہ یہ ضرور دیکھا گیا کہ ان کا پاؤں جو تھوڑا سا اٹھا ہوا دکھائی دے رہا تھا، لیکن زمین کو چھو رہا تھا۔

ایسے حالات میں، امپائر عام طور پر شک کا فائدہ دیتے ہیں۔ تاہم سرفراز کے معاملے میں انہیں آؤٹ کر دیا گیا۔

زیادہ تر نیٹیزنز نے رائے دی کہ یہ امپائرنگ غلطی تھی اور امپائر کو بلے باز کو فائدہ دینا چاہیئے تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے کچھ اس طرح کے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا،

New Zealand

پاکستان

PAKvNZ

umpire

sarfaraz ahmad

Third Umpire

PAK V NZ