Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالتوں کا فوج کے زیر اثر فیصلے دینے کا تاثر تباہ کُن ہے، فواد چوہدری

'سپریم کورٹ کا موقف سامنے نہ آنا معاملات کی سنگینی کااظہار ہے'
شائع 04 جنوری 2023 12:14pm
رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری - تصویر/ فیس بٰک
رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری - تصویر/ فیس بٰک

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں نظام انصاف کا بحران پیدا ہوچکا ہے۔

اپنی ٹویٹ میں فواد چوہدری نے لکھا کہ، ’یہ تاثر کہ عدالتیں فوج کے زیر اثرفیصلے دیتی ہیں اور آرمی چیف فون پر چیف جسٹس کو بتاتے ہیں کہ کیا فیصلہ کرنا ہے انتہائی تباہ کن اثرات کا حامل ہے‘۔

پی ٹی آئی رہنما نے ایسی قیاس آرائیوں پرعدالت عظمیٰ کی جانب سے کسی قسم پرردعمل ظاہرنہ کیے جانے پر اپنی تشویش کااظہار کرتے ہوئے لکھا کہ،’، اس سلسلے میں سپریم کورٹ کا کوئی مؤقف سامنے نہ آنا معاملات کی سنگینی کا اظہار ہے’۔

فواد چوہدری نے اس حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے لکھا کہ چیف جسٹس صاحبان فوری اجلاس بلائیں اور اس صورتحال پرغور کریں۔

انہوں نے اپنی جماعت کے سینیٹراعظم سواتی کے خلاف حالیہ مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے مزید لکھا کہ، ’اعظم سواتی کیس میں جج کا فیصلے سے پہلے تبدیل کر دیا جانا، ایک ٹویٹ پر درجنوں پرچے ہونا معمول کی بات نہیں ہے‘۔

فواد چوہدری کے مطابق جمہوریت کی بنیاد آئین ہے اور اس طرح آئین کا بے وقعت ہونا بہت بڑا بحران ہے۔

Supreme Court

pakistan army

Fawad Chaudhary

Azam Swati