Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اسمبلی میں ڈیم فنڈزکی تحقیقات کے مطالبے کی قرارداد جمع

چیئرمین نیب11 ارب روپے سے زائد فنڈزجمع کیے جانے کی تحقیقات کروائیں، قرارداد
شائع 04 جنوری 2023 11:11am
پنجاب اسمبلی کے اطراف میں موسم سرما کے دوران شدید دھند کا راج ہے- تصویر: این این آئی/ فائل
پنجاب اسمبلی کے اطراف میں موسم سرما کے دوران شدید دھند کا راج ہے- تصویر: این این آئی/ فائل

پنجاب اسمبلی میں چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) سے ڈیم فنڈزکی تحقیقات کے مطالبے کی قرارداد جمع کرادی گئی ہے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈز جمع کرنے کیخلاف اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سُمیرا کومل کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈیم فنڈز میں11 ارب روپے سے زائد فنڈز جمع ہوئے اور5 سال گزرنے کے باوجود ڈیم فنڈز سے متعلق عوام آگاہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم فنڈز قائم کیا تھا جس میں عوام سے ڈیم کی تعمیرکے لیے چندہ دینے کی اپیل کی گئی تھی۔

punjab assembly

dam funds

Mian Saqib Nisar