Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جے یو آئی نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرادی

ناصر موسی زئی نے پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر جے یوآئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
شائع 01 جنوری 2023 11:10pm

جمعت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرانے میں کامیاب ہوگئی، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں شامل ہونگے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی نے پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر جے یوآئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

شمولیت کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے ایم این اے کا جے یو آئی کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمان کی ناصر موسی زئی سے ملاقات ہوئی، جس میں ان کو شمولیت کی دعوت دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم این اے ناصر موسیٰ زئی نے دعوت کو قبول کرتے ہوئے آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جےیوآئی میں شامل ہوں گے۔

pti

KPK

peshawar

JUIF