Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان مقدمات بھگتنے کے لئے تیار ہوجائیں، وفاقی وزیر

پی ٹی آئی چیئرمین کا رویہ مناسب نہیں، ان کے ساتھ چلنا مشکل ہے، سردار ایاز صادق
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2023 02:55pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

وفاقی وزیر برائے اقتصادی و سیاسی امور سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عمران خان مقدمات بھگتنے کے لئے تیار ہوجائیں، ان کی 4 سالہ کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

لاہور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ 2018 میں ایم این ایز کو پی ٹی آئی میں شامل کروایا گیا، عمران خان کی 4 سالہ کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، عمران خان ایک محسن کش انسان ہیں، عمران خان نے علیم خان اور جہانگیر ترین کوڈسا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گھر کی خواتین کے خلاف بھی پرچے کرائے، کیا اب کوئی عمران خان پر اعتبار کرے گا، عمران خان نے دوست ملک کا تحفہ بھی بیچ دیا، تحفہ عمران خان کو نہیں ریاست پاکستان کو دیا گیا تھا۔

سردار ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ ہیرے کے ہار اور گھڑیاں لے جانے والا ریاست مدینہ کی بات کرتا ہے، عوام ریاست مدینہ کے دعویدار کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں، عمران خان کا رویہ مناسب نہیں، ان کے ساتھ چلنا مشکل ہے۔

آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان کی آڈیولیکس بھی سب کے سامنے ہیں، جو آڈیو لیکس آئی، کیا مدینہ کی ریاست کے سیاستدان ایسی بات کرتے ہیں۔

PMLN

imran khan

lahore

ayaz sadiq