Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب سے آنے والے مسافروں پر آب زم زم لانے پر مکمل پابندی عائد

عمرہ اور حج ویزہ کے حامل مسافروں کو ہی آب زم زم لے جانے کی اجازت
شائع 01 جنوری 2023 09:03am
آب زم زم فوٹو۔۔۔۔ فائل
آب زم زم فوٹو۔۔۔۔ فائل

سعودی عرب سے آنے والے مسافروں پر آب زم زم لانے پر مکمل پابندی عائدکردی گئی۔

جدہ ایئرپورٹ حکام نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) سمیت تمام نجی ایئرلائنز کومراسلہ جاری کردیا، جس کے مطابق عمرہ اور حج ویزہ کے حامل مسافروں کو ہی آب زم زم لے جانے کی اجازت ہے،اس کے علاوہ دیگر مسافروں کو آب زم زم ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

عمرہ اور حج ویزے پر سعودی عرب آنے والے زائرین کو بھی صرف 5 لیٹر آب زم زم کی ایک ہی بوتل لانے کی اجازت ہو گی۔

جدہ ائیرپورٹ حکام کے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ وزٹ ویزہ، بزنس ویزہ، سیاحتی ویزہ اور دیگر مقاصد کے لئے سعودیہ جانے والوں کو آب زم زم لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

عمرہ اور حج زائرین کو کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز زم زم واٹر پروجیکٹ کے تحت تیارہ کردہ بوتل ہی مہیا کی جائے گی۔

Saudia Arabia

جدہ

PIA

passengers

Ban

abe zam zam