Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: عدالتی فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر نہ ہوسکی

بلدیاتی الیکشن کے انعقاد پر امیدوار اور پولنگ عملہ تذبذب کا شکار
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2022 10:26pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد میں کل بلدیاتی انتخابات ہوں گے یا نہیں؟ عدالتی فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائرنہ ہوسکی۔

چیف الیکنشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اپنے آفس سے واپس روانہ ہوگئے، وہ تقریباً 2 گھنٹے اپنے دفتر میں موجود رہے۔

بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر بے یقینی برقرار ہے جبکہ امیدوار اور پولنگ عملہ تذبذب کا شکار ہے۔

حکام کے مطابق الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے سے رابطہ نہیں کیا۔

پولنگ عملے کا کہنا ہے کہ صبح ڈیوٹی دینے کے لئے ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز) نے آگاہ نہیں کیا، الیکشن کمیشن نے صبح کے لئے کوئی احکامات نہیں دیے، سامان کی ترسیل کا عمل بھی شروع نہ ہوسکا۔

امیدوار کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں آرہا، الیکشن ہوں گے یا نہیں۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کےاسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔**

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی حاصل کرنے کے بعد حکومت نے انٹرا کورٹ اپیل کی تیاری شروع کردی ہے جبکہ امکان ہے کہ آج ہی انٹرا کورٹ اپیل دائر کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل اسلام آباد میں انٹرا کورٹ اپیل تیار کررہے ہیں جبکہ انٹرا کورٹ اپیل میں مؤقف اختیار کیا جائے گا کہ کل (31 دسمبر) کو انتخابات کروانا ممکن نہیں ہے اور انٹرا کورٹ اپیل آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام نے اٹارنی جنرل سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر وقاص ملک اور ڈپٹی ڈائریکٹر لا اٹارنی جنرل سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے بعد اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کو کل (31 دسمبر) کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔

ECP

Islamabad High Court

islamabad local bodies election

Islamabad LG polls Dec 31