Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کی سیاسی صورتحال، (ن) لیگی اراکین اسمبلی کو لاہور پہنچنے کی ہدایت

ن لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی جنوری کے پہلے ہفتے میں طلب
شائع 30 دسمبر 2022 05:22pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی

پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کے تمام اراکین اسمبلی کو 2 جنوری کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے اور اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر تمام اراکین صوبائی اسمبلی کو 2 جنوری کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

جنوری کے پہلے ہفتے میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی لاہور میں ہوگا، اجلاس کی صدارت پارٹی کے صوبائی صدر رانا ثنا اللہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت بھی متوقع ہے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ اور سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اراکین کو پنجاب اسمبلی کے معاملے پر پارٹی لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائے گا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تجاویز بھی لی جائیں گی۔

PMLN

lahore

punjab assembly

parliamentary party meeting

PM Shehbaz Sharif