Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری

ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کو فارغ کرنے کا فیصلہ
شائع 29 دسمبر 2022 02:27pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے بورڈ میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈائریکٹرنیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کوبھی فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

مینجمنٹ کمیٹی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر(این ایچ پی سی) میں غیرملکی دائریکٹر لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے غیرملکی کوالیفائیڈ کوچز سے رابطہ کیا ہے، ڈائریکٹراین ایچ پی سی کے لئے چار پانچ کوچز کے نام زیرغورہیں۔

ذرائع کے مطابق مکی آرتھرکو ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ ہوچکا ہے ، مکی آرتھر کی مشاورت سے دیگر کوچنگ اسٹاف تعینات کیا جائے گا ۔

اگلے چند روزمیں پی سی بی کے مزید ملازمین کی برطرفی اوراستعفوں کا امکان ہے۔

PCB

lahore

national high performance centre