Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی میں اضافہ کردیا

محکمہ موسمیات کی 24 گھنٹوں کے دوران کہیں اور تیز بارش کی پیشگوئی
شائع 29 دسمبر 2022 10:03am
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی میں اضافہ کردیا، ابر رحمت برسنے سے دھند چھٹ گئی، جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

لاہور میں بوندا باندی ہوگئی مگر کھل کر بارش کا ابھی انتظار باقی ہے، بوندا باندی نے سردی کی شدت بڑھادی، شہری اس موسم میں احتیاط کو لازم قرار دیتے ہیں۔

جہانیاں، شیخوپورہ، کوٹ ادواور احمد پورسیال میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ قلات میں بارش کے باعث سردی مزید بڑھ گئی۔

صبح اور شام کے اوقات میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے، جس سے لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات درپیش ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب کے میدانی اور بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے اور کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

lahore

punjab

fog

Met Office

Rain